موغادیشو،15جون(ایجنسی) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے مشہور ہوٹل کے باہر بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی، جس کے بعد فوجی وردیوں میں ملبوس پانچ حملہ آوروں نے اسی علاقے میں پیزا ریسٹورینٹ میں گھس کر 20 افراد کو یرغمال بنالیا۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا
تبادلہ جاری رہا، جس میں تمام پانچوں حملہ آور مارے گئے۔
موغادیشو کے ڈپٹی پولیس چیف نے واقعے میں ایک شامی شہری سمیت 19 افراد کے ہلاک جب کہ 27 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم کار بم حملے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔